
سولرپینلز کو محفوظ، مضبوط اور سیل بند انداز میں نصب کریں، پنجاب میں سولر پینلز کی تنصیب کیلئے قواعد و ضوابط جاری کردئیے گئے
انرجی ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے مراسلہ جاری کر دیا، پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو سولر پینلز کی تنصیب بارے گائیڈ لائنز جاری کر دیں
فیصل علوی
بدھ 4 جون 2025
14:40

(جاری ہے)
اعلامیے میںمیونسپل کارپوریشنز اور بلڈنگ اتھارٹیز کو سولر تنصیبات پر ریگولیٹری گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مقامی میڈیا، مساجد، کمیونٹی لیڈرز اور ضلعی اطلاعاتی افسران کے ذریعے عوامی آگاہی مہم چلائی جائے۔
حساس عمارتوں، سکولز، اسپتال، دفاتر میں سولرسسٹمز کا فوری جائزہ لیا جائے۔ میونسپل کارپوریشنزاور بلڈنگ اتھارٹیز گائیڈ لائنز پرسختی سے عملدرآمد کریں۔اعلامیے میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ پینلز کو سٹین لیس اسٹیل نٹ بولٹ اور سپرنگ واشر سے محفوظ طریقے سے جوڑیں،کیبلز کو معیاری ٹائیز سے باندھیں۔ تار یا عام رسی کا استعمال نہ کیا جائے۔ انورٹر، بیٹری اور میٹر کو زمین سے اوپر نصب کریں یا پھر بلند جگہ پر رکھیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیکا مزید کہنا ہے کہ انورٹر اور چارج کنٹرولر پر سرج پروٹیکشن ڈیوائسز نصب کریں۔ غیر معیاری سولر پینلز حادثات کا باعث بنتے ہیں۔ ہدایات پر عمل کر کے جانی و مالی نقصانات سے بچا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبلی ڈی ایم اے پنجاب نے حکومت سے درخواست کی تھی کہ سولر پینلز کی مناسب تنصیب کیلئے قواعد و ضوابط جاری کئے جائیں۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے محکمہ توانائی، محکمہ لوکل گورنمنٹ اور صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الگ الگ خط لکھے تھے جن میں کہا گیا تھا کہ کل اموات میں سے 70فیصد خراب طریقے سے نصب شدہ سولر پینلز،سولر انرجی سسٹم یا تیز ہواں کی وجہ سے شمسی توانائی سے متعلق ڈھانچے کے گرنے کی وجہ سے ہوئیں تھیں۔اس بات کو یقینی بنانے کی فوری ضرورت تھی کہ تمام سولر پینلز کی تنصیبات تکنیکی طور پر صحیح طریقے سے کی جائیں۔پی ڈی ایم اے کایہ بھی کہنا تھا کہ سولر کی تنصیبات مناسب طریقے سے ڈیزائن، ساختی طور پر محفوظ اور متعلقہ حکام کی طرف سے منظور شدہ ہونا چاہئیں۔ جس میں تصدیق شدہ مواد اور بڑھتے ہوئے آلات کے استعمال کے ساتھ ساتھ انجینئرنگ کے تسلیم شدہ معیارات پر عمل کرنے پر زور دیا جائے۔خط میں مزید یہ بھی کہا گیا تھا کہ موجودہ تنصیبات کا بھی مکمل جائزہ لیا جانا چاہیے، جہاں ضروری ہو فوری اصلاحی اقدامات کئے جائیں۔اتھارٹی نے کسی بھی خطرناک سولر انفرااسٹرکچر کے سروے اور اس طرح کے معاملات کو حل کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہاتھا کہ بروقت کارروائی سے زندگیوں، عوامی انفرااسٹرکچر کی حفاظت اور پنجاب میں شمسی توانائی کے اقدامات کی طویل مدتی کامیابی میں مدد ملے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پنجاب والے شدید بارشوں کے نئے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
کل کی کانفرنس میں مایوسی نہیں ہوئی، مسلم دنیا کو نیٹو کی طرز پر ملٹری الائنس بنانا چاہیئے
-
یہ غلط فہمی کسی کو نہیں ہونی چاہیے، قطر میں جو کچھ ہوا امریکا کی مرضی کے ساتھ ہوا ہے
-
سیلاب کے باعث 36انچ گیس پائپ لائن متاثر ہونے کا خدشہ
-
8 فروری الیکشن میں کچھ امیدواروں کو غیر قانونی طور پر کامیاب قرار دیا گیا
-
کسانوں سے گندم 2200 روپے میں خریدی گئی جو آج 4 ہزار تک چلی گئی ہے
-
وفاق نے گلگت بلتستان کو ٹیکس فری زون تسلیم کرلیا
-
وزیراعلی خیبرپختونخواکی شہید میجر عدنان اسلم کے گھر آمد ،اہل خانہ سے تعزیت کی
-
پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح صفر ہو جانے کا خدشہ
-
اسلامی ممالک کے وسائل پر قابض امریکا اور استعماری طاقتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا
-
نوازشریف نے عمران خان کے خلاف لندن پلان بی کے لئے اڑان بھری ہے
-
سیلابی دباؤ سے ایم فائیو کے متعدد اسٹرکچرز متاثر، این ایچ اے کی بحالی سرگرمیاں جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.