وائٹیلٹی بلاسٹ ٹی -20ٹورنامنٹ میں (جمعرات کو) مزید دومیچوں کا فیصلہ ہوگا

بدھ 4 جون 2025 15:01

وائٹیلٹی بلاسٹ ٹی -20ٹورنامنٹ میں  (جمعرات کو)  مزید دومیچوں کا فیصلہ ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام رواں برس جاری وائٹیلٹی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں (کل)جمعرات کو مزید دومیچ کھیلے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

پہلا میچ سائوتھ گروپ کی ٹیموں مڈل سیکس اور کینٹ کے درمیان انگلینڈ کے تاریخی گرائونڈ لارڈز کے مقام پر کھیلا جائے گا۔دوسرے میچ میں سرے اور ہیمپشائر کی ٹیمیں کیننگٹن اوول، لندن میں آمنے سامنے ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کے لیگ میچز 18جولائی کو ختم ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 3ستمبر سے شروع ہوگا جبکہ دونوں سیمی فائنلز اور فائنل میچ 13ستمبر کو کھیلے جائیں گے ۔گلوسٹر شائرکی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔\932

متعلقہ عنوان :