Live Updates

نیاز سٹیڈیم، حیدرآباد کے باہر وسیم اکرم کا مجسمہ دیکھ کر میمز کا طوفان اُمڈ آیا

سٹیڈیم کے باہر لگے 59 سالہ سابق ٹیسٹ کرکٹر کے مجسمے پر مداح دلچسپ تبصرے کرنے لگے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 6 جون 2025 11:26

نیاز سٹیڈیم، حیدرآباد کے باہر وسیم اکرم کا مجسمہ دیکھ کر میمز کا طوفان ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 جون 2025ء ) حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم کے باہر لگے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے مجسمے پر مداح بھڑک اُٹھے۔
اس مجسمے میں بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز کو اس کے ٹریڈ مارک بالنگ کے انداز میں دکھایا گیا ہے، جس میں وہ پاکستان کی 1999ء ورلڈکپ میں استعمال ہوئی جرسی پہنے ہوئے ہیں۔
 
اس مجسمے کی نقاب کشائی اپریل 2025ء میں کی گئی تھی لیکن سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اسکی تصویر آج وائرل ہونا شروع ہوئی، جس پر شائقین کرکٹ نے انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

ایک صارف نے مجسمے کا مذاق بناتے ہوئے لکھا کہ وسیم اکرم یہ شکل دیکھ کر لگ رہا ہے کہ وہ اپنے ابتدائی دنوں میں ٹیم میں شامل ہونے کی جدوجہد کررہے ہیں۔ 
ایک اور صارف نے مجسمے کو وسیم اکرم کا ٹیمو ورژن قرار دیا جب کہ ایک مداح نے سابق ٹیسٹ کرکٹر کو مشورہ دیا کہ وہ خود اُسے کہیں سے اَپ ڈیٹ کروالیں۔
سال 1984ء سے ورلڈ کپ 2003ء تک پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 59 سالہ وسیم اکرم نے ٹیسٹ فارمیٹ میں پاکستان کے لیے 104 میچز میں سب سے زیادہ 414 اور ون ڈے فارمیٹ میں 356 مقابلوں میں 502 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات