سیکنڈ سیڈڈ سارہ ایرانی اور جیسمین پاؤلینی ،فرنچ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلزکے سیمی فائنل میں داخل

بدھ 4 جون 2025 15:01

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) اٹلی کی ٹینس سٹار سارہ ایرانی اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جیسمین پاؤلینی پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔انہوں نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں روس کی ٹینس کھلاڑی ویرونیکا کدرمیٹووااور ان کی بیلجیم کی جوڑی دار ایلیس مرٹینزکو 0-2 سیٹس سے شکست دی۔

(جاری ہے)

سال کے دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جاری ہے ۔ ویمنز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں اٹلی کی ٹینس سٹار سارہ ایرانی اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جیسمین پاؤلینی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روس کی ٹینس کھلاڑی ویرونیکا کدرمیٹووااور ان کی بیلجیم کی جوڑی دار ایلیس مرٹینزکو پر مستمل سکستھ سیڈڈ جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 3-6 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں فاتح جوڑی کا مقابلہ میرا اینڈریوااور ان کی ہم وطن جوڑی دار ڈیانا شنائیڈر پر مشتمل فورتھ سیڈڈ روسی جوڑی سے ہوگا۔\932

متعلقہ عنوان :