میری ٹائم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قیام کا فیصلہ خوش آئند ہے، افتخار علی ملک

بدھ 4 جون 2025 15:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے میری ٹائم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قیام کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری آرائیں کے اس فیصلے سے تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر لانے میں مدد ملے گی۔ بدھ کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس چیمبر کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ بلیو اکانومی کو فروغ دیا جا سکے۔

یہ معیشت کا ایک اہم شعبہ ہے جسے اب تک نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ چیمبر کو ایک ادارہ جاتی فریم ورک فراہم کرنا چاہیے تاکہ میری ٹائم سپیکٹرم کے تمام سٹیک ہولڈرز کو یکجا کیا جا سکے اور اس میں بندرگاہوں، شپنگ، لاجسٹکس، فشریز اور میرین سروسز جیسے تمام شعبوں کو شامل کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چونکہ سمندروں کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے دنیا بھر کے ساحلی علاقے شدید موسمی حالات اور ماحولیاتی انحطاط کا شکار ہیں اس لیے ان کے بچا کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

افتخار علی ملک نے بندرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کے لیے وزارت کے روڈ میپ کو سراہا جس میں ڈیجیٹلائزیشن، کارگو کی موثر ہینڈلنگ اور ماحولیاتی پائیداری پر توجہ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے لیے حکومت کا عزم انتہائی قابل قدر ہے جس سے بلیو اکانومی کے فروغ، اقتصادی ترقی اور مالیاتی اہداف کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :