Live Updates

موبائل فونز کی قومی درآمدات میں اپریل کے دوران 21.82 فیصد کمی

جمعہ 6 جون 2025 19:05

موبائل فونز کی قومی درآمدات میں اپریل کے دوران 21.82 فیصد کمی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2025ء)موبائل فونز کی قومی درآمدات میں اپریل 2025 کے دوران 21.82 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 35.1 ارب روپے تک کم ہوگیا جبکہ اپریل 2024 میں موبائل فونز کی درآمدی مالیت 44.9 ارب روپے رہی تھی۔

(جاری ہے)

اس طرح اپریل 2024 کے مقابلہ اپریل 2025 کے دوران موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں 9.8 ارب روپے یعنی 21.82 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات