سعودی عرب کی بحرین کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارک باد

بدھ 4 جون 2025 16:16

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) سعودی عرب نے بحرین کو27۔2026 کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے سعودی وزارت نے اس فیصلے کو عالمی برادری کے اعتماد کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ بحرین بین الاقوامی امن و سلامتی کو مضبوط بنانے میں مؤثر کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سعودی عرب نے عرب گروپ کی نمائندگی اور اپنی ذمہ داریاں کامیابی سے نبھانے کے لئے بحرین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔