مظفر آباد، محکمہ شہری دفاع کے زیر اہتمام گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے دفتر میں گرلز گائیڈرز کیلئے تربیتی سیشن کا انعقاد

بدھ 4 جون 2025 16:16

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) محکمہ شہری دفاع کے زیر اہتمام گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے دفتر میں گرلز گائیڈرز کیلئے ایک تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں سول ڈیفنس کی لیڈی چیف انسٹرکٹرز صنم نقوی، ثوبیہ احمد، ذیشان قریشی اور عبدالباسط مغل نے طلبہ کو فرسٹ ایڈ، فائر اینڈ سیفٹی اور ہنگامی حالات میں مؤثر اور بروقت ردِعمل سے متعلق آگاہی اور عملی تربیت فراہم کی۔

اس موقع پر ایک عملی مشق (موک ایکسرسائز) کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کی انتظامیہ نے سول ڈیفنس کے اقدامات کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں طالبات اورکمیونٹی میں حوصلہ پیدا کرنا اور انہیں قدرتی آفات، ناگہانی سانحات اور جنگی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف انسٹرکٹر شہری دفاع صنم نقوی نے کہا کہ سیکرٹری شہری دفاع اور ڈائریکٹر جنرل شہری دفاع کی ہدایت پر روزانہ کی بنیادوں پر مختلف اداروں میں شہری دفاع کی تربیت اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس روزانہ کی بنیاد پر کی جانے والی سرگرمیوں کی رپورٹ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ریاست کے تمام شہریوں بالخصوص طلبا وطالبات کو شہری دفاع کی تربیت دینے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس کیپٹن(ر ) ابرار اعظم نے آزاد کشمیر بھر میں ایسی موک ایکسرسائزز اور تربیتی سیشن جاری رکھنے کی ہدایات کر رکھی ہیں جن پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :