جو سیلسبری اور نیل سکوپسکی پر مشتمل برطانوی جوڑی فرنچ اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں داخل

بدھ 4 جون 2025 22:31

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)انگلینڈ کے ٹینس سٹار جوسیلسبری اور ان کے ہم وطن جوڑی دار نیل کوپسکی پر مشتمل برطانوی جوڑی فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں ڈبلز مقابلوں میں اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔انہوں نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل آسٹریلیا کے ٹینس کھلاڑی میتھیوایبڈن اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان پیرزپر مشتمل آسٹریلین جوڑی کو شکست دی۔

تفصیلات کے مطابق ۔

(جاری ہے)

مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں انگلینڈ کے ٹینس سٹار جوسیلسبری اور ان کے ہم وطن جوڑی دار نیل کوپسکی پر مشتمل برطانوی جوڑی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے ٹینس کھلاڑی میتھیوایبڈن اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان پیرزپر مشتمل ا?سٹریلین جوڑی کو 7-6(7-4)،4-6 اور 4-6 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں برطانوی فاتح جوڑی کا مقابلہ امریکا کے ٹینس کھلاڑی کرسچن ہیریسن اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ایون کنگ پر مشتمل امریکی جوڑی سے ہوگا۔