Live Updates

عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کا خاص خیال رکھیں ،اس سلسلے میں عوام کے تعاون کی اشد ضرورت ہے،ڈپٹی کمشنر استا محمد

بدھ 4 جون 2025 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کا خاص خیال رکھیں ،اس سلسلے میں عوام کے تعاون کی اشد ضرورت ہے ۔ ڈپٹی کمشنر استا محمد عبدالرزاق خجک نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام سے اپیل کی ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی الائشیں مقررہ جگہ پر رکھیں اور فوری طور پر وسیم سینٹری انسپکٹر میونسپل کارپوریشن موبائل نمبر۔

(جاری ہے)

03323681351 کو اطلاع دیں تاکہ الائشوں کو بروقت ٹھکانے لگایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ عید کے دنوں میں شہر کی صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، اگر قربانی کے بعد الائشوں کو ادھر ادھر پھینکا گیا تو اس سے نہ صرف بدبو پھیلے گی بلکہ شہریوں کو پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں تاہم عوام کا تعاون اس میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :