Live Updates

گورنر خیبرپختونخوا سے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے نمائندہ وفد کی ملاقات

منگل 9 ستمبر 2025 16:02

گورنر خیبرپختونخوا  سے آزادکشمیر   قانون ساز اسمبلی کے نمائندہ وفد ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے نمائندہ وفد نے منگل کو یہاں گورنر ہائوس میں ملاقات کی ۔گورنر ہائوس پشاور سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سپیکر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، وزیر لوکل گورنمنٹ فیصل ممتاز راٹھور، وزیر مذہبی امور احمد رضا قادری اور ایم ایل اے حسن ابراہیم اور بشارت حسین شامل تھے۔

ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و بربریت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے گورنر کو بتایا کہ مسئلہ کشمیر سے متعلق ون پوائنٹ ایجنڈا کی تیاری کیلئے ملکی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کر رہے ہیں،ملکی سطح پر کل جماعتی کانفرنس کے ذریعے مسئلہ کشمیر پر ون پوائینٹ متفقہ ایجنڈا تیار کرنا چاہتے ہیں، سیاسی قیادت کے ساتھ چئیرمین سینٹ، سپیکرز، وزرائے اعلٰی، گورنرز کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ملک بھر میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں، دریاؤں کنارے تجاوزات سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں سیاسی و انتظامی امور، عالمی مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں مزید موثر انداز سے اٹھانے سے متعلق مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا ۔گورنر خیبر پختونخوا نے وفد کے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں خصوصی ظہرانہ بھی دیا۔اس موقع پر گورنر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام شروع دن سے اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی حقیقی معنوں میں کشمیر ی عوام کی آواز اٹھا رہے ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام اپنا حق آزادی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی اور صبر و استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات