اعجاز چوہدری کی سزائوں کیخلاف اپیلیں،فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت نہ ہوسکی

منگل 9 ستمبر 2025 16:07

اعجاز چوہدری کی سزائوں کیخلاف اپیلیں،فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء) پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی سزائوں کے خلاف اپیلیں،فاضل جج کی رخصت کے باعث ہائیکورٹ میں سماعت نہ ہوسکی،اعجاز چودھری نے سانحہ نو مئی کے مقدمات میں سنائی گئی سزائیں چیلنج کررکھی ہیں۔لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز احمد چوہدری کی جانب سے دائر فوجداری اپیلوں پر آج سماعت نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

عدالت کی جانب سے جاری کاز لسٹ میں یہ اپیلیں شامل تھیں، تاہم جسٹس سید شہباز علی رضوی کے رخصت پر ہونے کے باعث آج کی لسٹ منسوخ کردی گئی۔کیس کی سماعت جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کرنا تھی۔ اب اس معاملے کی سماعت نئی تاریخ پر ہوگی۔اعجاز احمد چوہدری نے یہ اپیلیں سانحہ 9مئی سے متعلق درج مقدمات میں سنائی جانیوالی سزاں کیخلاف دائر کی ہیں۔