سیپکو اور ایس ایس جی سی ایل کے خلاف عوامی شکایات کے ازالے کیلئے لاڑکانہ میں وفاقی محتسب کی سماعت

جمعرات 5 جون 2025 00:10

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) سیپکو اور ایس ایس جی سی ایل کے خلاف عوامی شکایات کے ازالے کے لیے لاڑکانہ میں وفاقی محتسب کی سماعت ہوئی۔ سید محمود علی شاہ، وفاقی محتسب آفس سکھر کے علاقائی سربراہ نے لاڑکانہ میں وفاقی حکومت کے محکموں بالخصوص سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) کے خلاف شکایات کے ازالے کے لیے سماعت کی۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران شاہ مراد جتوئی، ریونیو آفیسر سیپکو لاڑکانہ رورل اور سہیل احمد خاور، ریونیو آفیسر سیپکو قمبر شہدادکوٹ اور لاڑکانہ سٹی، ایس ایس جی سی ایل کی طرف سے سعید احمد کوریجو، ڈپٹی منیجر بلنگ نے سماعت میں شرکت کی۔تمام شکایت کنندگان موجود تھے اور معزز وفاقی محتسب اعزاز احمد قریشی کی ہدایات کی روشنی میں محکمے کے خلاف ان کی شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ اس سماعت نے عوامی شکایات کے حل متعلقہ محکموں کی جانب سے جوابدہی اور فوری کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم فراہم کیا۔

متعلقہ عنوان :