سعودی محکمہ ڈاک نے حج سیزن 2025 کے موقع پر یادگاری ٹکٹ اور پوسٹ کارڈ جاری کردیے

جمعرات 5 جون 2025 09:10

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) سعودی عرب کے محکمہ ڈاک نے حج سیزن 2025 کے موقع پر تین ریال کا یادگاری ٹکٹ اور ایک پوسٹ کارڈ جاری کیا ہے جس کی قیمت پانچ ریال ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی اے کے مطابق سعودی پوسٹ حج سیزن سمیت مختلف اہم مواقع کو اجاگر کرنے کے کیے ڈاک ٹکٹوں کا اجرا کرتا ہے، یادگاری ٹکٹ اور پوسٹ کارڈ کے اجرا کا مقصد ضیوف الرحمٰن کی خدمت کے لیے سعودی انتظامیہ کی مربوط کوششوں اور ان ترقیاتی امور و خدمات کو نمایاں کرنا ہے جو ہر سال حج کے دوران کی جاتی ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی پوسٹ نے اب تک حج سے متعلق 49 خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیے ہیں جن کے موضوعات میں حج کے ارکان، مسجد الحرام اور مقدس مقامات میں ہونے والے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔یہ یادگاری ٹکٹ مذہبی، ثقافتی، فن، سپورٹس اور دیگر اہم ایونٹس کی مناسبت سے جاری کیے جاتے ہیں۔