عید الاضحی کے پر ہمیں غریبوں ، یتیموں کو یا درکھنا چاہئے‘جے یو آئی (س)

قربانی کا عمل وہ جذبہ ہے جو ہمیں دنیاوی محبتوں سے آزاد کر کے اللہ کی محبت کی جانب راغب کرتا ہے

جمعرات 5 جون 2025 12:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء))جمعیت علما اسلام( س) لاہور کے امیر ومرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین نے کہا ہے کہعید الاضحی کے پر ہمیں غریبوں ، یتیموں کو یا درکھنا چاہئے، قربانی ہمیں حضرت ابراہیم کی مثال سکھاتی ہے کہ حکم الٰہی کے سامنے اپنی ہر محبوب چیز قربان کر دینی چاہئے،قربانی کا عمل وہ جذبہ ہے جو ہمیں دنیاوی محبتوں سے آزاد کر کے اللہ کی محبت کی جانب راغب کرتا ہے۔

ان خیالات کااظہارانہو ں نے امیر مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی ،ناظم اعلی مولانا ایوب خان، ڈپٹی سیکرٹری پیر اکبر ساقی، لاہور کے ناظم اعلی مولانا طیب عثمانی، نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی، قاری واحد بخش، قاری رحمت اللہ لاشاری، انجینئر خالد ٹیپو، عبد الحمید تو نسوی، مولانا محمد ممتاز، مولانا توقیر عباس سمیت دیگر رہنما ئوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ عید کے موقع پر غریبوں کی مدد کریں تاکہ وہ بھی اطمینان سے خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔ جن لوگوں نے جانوروں کی قربانی کرنی ہے انہیں چاہیے کہ وہ قربانی کا گوشت ان لوگوں تک پہنچائیں جو قربانی کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اللہ کی رضا کی خاطر اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو قربانی کے لئے پیش کر دیا۔ جس سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ اللہ تعالی کی رضا کی خاطر ہمیں ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :