آئی سی سی نے پلئینگ کنڈیشنز میں بڑی تبدیلیاں کردیں، بائولرز کو بڑا ریلیف مل گیا

قوانین جون میں ہونیوالے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل پر لاگو نہیں ہوں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 5 جون 2025 14:03

آئی سی سی نے پلئینگ کنڈیشنز میں بڑی تبدیلیاں کردیں، بائولرز کو بڑا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 جون 2025ء ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تمام فارمیٹس میں پلیئنگ کنڈیشنز میں بڑی تبدیلیاں کردیں۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ کے کھیل میں تبدیل ہوئے قوانین جون میں ہونیوالی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں لاگو نہیں ہوں گے، البتہ جولائی سے ون ڈے اور ٹی20 میچز پر انہیں لاگو کیا جائے گا۔

 
ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے دوران پچھلے اصول کے تحت، پورے 50 اوورز کیلئے 2 نئی گیندوں کا استعمال کیا جاتا تھا لیکن اب بالرز کو بھی ایڈوانٹیج دینے کیلئے سپلٹ یوز سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔ 
اس قانون کے تحت میچز میں 2 ہی گیندیں استعمال ہوں گی لیکن 35ویں اوور کے آغاز سے پہلے، فیلڈنگ سائیڈ اننگز کے بقیہ حصے کیلئے کسی ایک گیند کا انتخاب کرسکتی ہے تاکہ انہیں ریورس سوئنگ مل سکے۔

(جاری ہے)

 
اسی طرح کنکشن تبدیلی سے متعلق ہے، اب ہر میچ کے آغاز سے قبل 5 مخصوص کنکشن متبادل کا نام دینا ہوگا، جس میں ایک بیٹر، ایک وکٹ کیپر، ایک بائولر، سپنر اور آل راؤنڈر شامل ہوگا۔ 
اگر ایک کنکشن متبادل بھی زخمی ہو جاتا ہے، تو میچ ریفری نامزد 5 کھلاڑیوں میں سے کسی کو منظوری دے سکے گا لیکن شرط یہ ہوگی کہ وہ اس کی طرح کے پلئیر کا متبادل ہو۔ 
دوسری جانب پلئینگ کنڈیشنز میں کچھ تبدیلیاں کرکے نئے قوانین متعارف کروانے کا خیر مقدم کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :