مارسیلو آریوالو اور میٹ پاویک پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی سنسناٹی اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 15 اگست 2025 15:11

مارسیلو آریوالو اور میٹ پاویک  پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی سنسناٹی اوپن ..
اوہائیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) ایل سلواڈور کے ٹینس کھلاڑی مارسیلو آریوالو اور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاویک پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

ایل سلواڈور کے ٹینس کھلاڑی مارسیلو آریوالو اور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاویک پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں برازیلین حریف کھلاڑی مارسیلو میلو اور ان کے جرمن جوڑی دار الیگزینڈرزویروف کو شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

اے ٹی پی کے زیراہتمام سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکی ریاست اوہائیو میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ایل سلواڈور کے ٹینس کھلاڑی مارسیلو آریوالو اور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاویک پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے مینز ڈبلز مقابلے کے دوسرے رائونڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برازیلین حریف کھلاڑی مارسیلو میلو اور ان کے جرمن جوڑی دار الیگزینڈرزویروف کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 2-6اور 6-7(3-7)سے شکست دے کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔\932

متعلقہ عنوان :