قیام امن اولین ترجیح ہے،جرائم پیشہ افراد کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے،SSPصحبت پور

جمعرات 5 جون 2025 14:20

صحبت پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) قیام امن اولین ترجیح ہے۔جرائم پیشہ افراد کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ عوام پولیس کیساتھ تعاون کرے۔ روزانہ کی بنیادوں پر مختلف مقامات پر سنیپ چیکنگ کی جارہی ہے۔ ۔ان خیالات کا اظہار SSPصحبت پور فلائٹ لیفٹنیٹ(ریٹائرڈ) ذیشان علی بروہی نے اےپی پی نیوز سے گفتگو کرتے ہو ئےکیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ذیشان علی بروہی نے کہا کہ تھانوں اور چوکیوں کے انفراسٹریکچر کو بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ پولیس افسران و جوان بہترماحول میں میں اپنا ڈیوٹی احسن طریقےسےانجام دے سکیں۔

جس کیلئے تمام تر وسائل برو ئےکار لائے جا رہے ہیں ۔تمام تھانوں کی گاڑیوں کا بھی کام کروایا جارہا ہے تاکہ امن و امان کی بحالی مو ئثر ثابت ہوسکیں۔ عید کے ایام میں عوام بےخوف ہوکر اپنی عید کی خوشیاں منائیں۔عید کے حوالے سے ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر آنےجانےوالے افراد کی چیکنگ کی جارہی ہے۔پولیس گشت میں بھی اضافہ کرکے تمام ناکہ جات کو چوکس کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :