عشق مصطفی ہمارا اثاثہ اور ہماری بخشش کا ذریعہ ہے،پیغام عشق رسول کو عام کر کے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے،شفیق مجددی

اسلام کو دہشت اور وحشت کا دین کہنے والے اسلام کی امن و سلامتی کی تعلیمات سے خوفزدہ ہیں،درس قرآن کے خصوصی محفل میں خطاب

جمعرات 5 جون 2025 14:53

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)ممتاز عالم دین مولانا محمد شفیق احمد مجددی نے کہا ہے کہ عشق رسول کے نقطے پر پوری قوم ایک ہے، پیغام عشق رسول کو عام کر کے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے، محبت رسول دلوں سے نفرت اور تعصب کو ختم کرتی ہے، عشق مصطفی ہمارا اثاثہ اور ہماری بخشش کا ذریعہ ہے،حضور نبی کریمؓ کی محبت کے بغیر ہمارا ایمان نا مکمل ہے، جس شخص کو اپنے والدین،بیوی، بچوں،مال و اسباب سے بڑھ کر حضورؓ سے محبت نہیں، اس کا ایمان کامل نہیں ہو سکتا،درس قرآن و سنت کی خصوصی محفل پاک میں خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد شفیق مجددی نے مزید کہا کہ عشق مصطفی ہماری پہچان ہے، مسلما نوں پر یہ ذمہ داری عا ئد ہو تی ہے کہ آپ سرکارکی تعلیمات کی روشنی میں خود بھی زند گی گزاریں اور آ پ کاپیغام دنیا کے کو نہ کو نہ میں پہنچا ئیں،ہم نے اگر حضور اکرم کی تعلیمات کو اپنا لیا ہوتا تو مسلما ن دہشت گردی کا شکار نہ ہو تے، آج جن مسا ئل کا ہم شکار ہیں اس کی وجہ صرف اورصرف یہ ہے کہ ہم نا م کے مسلما ن رہ گئے ہیں آپ کی تعلیما ت میں پوری ز ند گی گزارنے کا طریقہ مو جود ہے،کا رو بار، شادی، خوشی، پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات، خاوند بیوی کے تعلقات،غم کی حالت ہرقسم کے معا ملات میں رہنمائی کیلئے آپ کی سیرت طیبہ ہمارے لئے نمونہ ہے،انہوں نے کہا کہ اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے، جس نے ہمیشہ محبت اور امن کا ابدی پیغام دیا ہے، انہوں نے کہا کہ مسلمان سیرت مصطفی کو اپنائیں اور رسول اکرم کا پیغام امن و سلامتی دنیا تک پہنچائیں،اسلام کو دہشت اور وحشت کا دین کہنے والے اسلام کی امن و سلامتی کی تعلیمات سے خوفزدہ ہیں۔