Live Updates

عیدالاضحی، قسائی نخرے دکھانے لگے، نرخ بڑھا دیئے، اناڑی بھی میدان میں اتر آئے

پہلے دن بکرا ذبح کرنے کے 10ہزار، گائے 18ہزار اور دوسرے دن بکرا 6ہزار ،گائے کے 10ہزار نرخ مقرر

جمعرات 5 جون 2025 21:00

عیدالاضحی، قسائی نخرے دکھانے لگے، نرخ بڑھا دیئے، اناڑی بھی میدان میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)عید قربان کے قریب آتے ہی پیشہ ور قسائیوں نے وی آئی پی جانور کے ساتھ ساتھ عام جانور ذبح کرنے کیلیے بھی نرخ بڑھا دیے جبکہ اناڑی قسائی بھی میدان میں آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلے دن بکرا ذبح کرنے کے 10ہزار، گائے 18ہزار جبکہ دوسرے دن بکرے کے 6 ہزار اور گائے ذبح کرنے کے 10ہزار نرخ مقرر کیے ہیں۔پیشہ ور قسائیوں کے نرخ دیکھ کر اناڑی قسائیوں نے بھی شہریوں کی جیبوں پر ہاتھ صاف کرنے کی ٹھان لی ہے اور آدھے پیسوں میں بڑا اور چھوٹا جانور ذبح کرنے کی بکنگ شروع کر رکھی ہے۔شہریوں نے ہے کہ قصابوں کی جانب سے وی آئی پی جانوروں کی قربانی کیلئے منہ مانگی اجرت طلب کی جارہی ہے۔

Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :