گورنر خیبرپختونخوا سےمعروف پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین تنویر احمد کی قیادت میں وفد کی ملاقات

ہفتہ 16 اگست 2025 17:49

گورنر خیبرپختونخوا سےمعروف پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین تنویر احمد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے معروف پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین تنویر احمد کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوگورنر ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں صوبہ کے نوجوانوں کو آئی ٹی کی جدید تعلیم کے فروغ اور کاروباری شخصیات کے لئے بیرون ملک کاروبار اور خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تنویر احمد اور وفد کے شرکانے خیبرپختونخوا میں یوتھ انگیجمنٹ کے حوالہ سے گورنر فیصل کریم کنڈی کے وژن کو سراہا، گورنر کی جانب سے وفد ممبران کو سوینئرز پیش کئے گئے۔