کراچی ، جشن آزادی پرہوائی فائرنگ کے واقعات ، زخمیوں کی تعداد 115 تک پہنچ گئی

ہفتہ 16 اگست 2025 17:42

کراچی ، جشن آزادی پرہوائی فائرنگ کے واقعات ، زخمیوں کی تعداد 115 تک پہنچ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)جشنِ آزادی کے موقع پر شہر میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں زخمیوں کی تعداد 115 ہوگئی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او سچل امین کھوسہ کے مطابق سہراب گوٹھ کے قریب جھگی میں سوتی ہوئی بچی نامعلوم سمت سے چلنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوگئی۔پولیس حکام کے مطابق والدین نے ابتدا میں معمولی زخم سمجھ کر قریبی کلینک سے علاج کرایا، تاہم دو روز بعد تکلیف بڑھنے پر ایکسرے کرایا گیا تو ٹانگ میں گولی واضح ہوئی۔پولیس کے مطابق بچی کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔