کوہاٹ میں گیس سلنڈر دھماکہ، سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی

جمعرات 5 جون 2025 23:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) کوہاٹ میں مبینہ گیس سلنڈر دھماکے میں سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ ڈاکٹر زاہد اللہ نے میڈیا کو بتایا کہ جمعرات کی رات کوہاٹ میں سابق سینیٹر عباس آفریدی کے گھر کے ساتھ مبینہ گیس سلنڈر دھماکے میں تین افراد زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکہ بظاہر گیس لیکیج کے باعث ہوا. پولیس نے بتایا کہ واقعے میں عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی ہوئے. زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔