سعودی وزیرخارجہ اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا رابطہ،اعلی سطحی بین الاقوامی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جمعہ 6 جون 2025 08:40

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلی فون پر رابطہ کے دوران اعلی سطحی بین الاقوامی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماوں نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران مسئلہ فلسطین کو پرامن طریقوں سے حل کرنے اور دو ریاستی حل پر عملدرآمد سے متعلق اعلی سطح کی بین الاقوامی کانفرنس کی تیاریوں،حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال ہر بھی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ اور جرمنی کے ہم منصب نے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ دو طرفہ تعلقات اور حالیہ علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔