
وزیراعلی پنجاب نے لاہور میں عالمی معیار کی ’’میٹ مارکیٹ‘‘قائم کرنے کا وعدہ بھی پورا کر دیا
سینئر وزیر کاتاریخی ٹولٹن مارکیٹ میں پنجاب کی پہلی عالمی معیار کی ’’میٹ مارکیٹ‘‘کا دورہ ، تعمیراتی کام30 جون تک مکمل کرنیکی ڈیڈ لائن شہری اب حفظان صحت کے مطابق گوشت اور دیگر اشیاء خرید سکیں گے،نگرانی کا بھی نظام قائم کردیا گیا ‘ مریم اورنگزیب کی دورہ کے موقع پر گفتگو
جمعہ 6 جون 2025 12:02

(جاری ہے)
ٹولنٹن مارکیٹ میں سیوریج سسٹم، ڈرینج اور ایگزاسٹ سسٹم نے کام شروع کر دیا جبکہ صاف ستھری قصابوں کی دکانوں پر دیدہ زیب تعارفی بورڈز نے میٹ مارکیٹ کو جدید دنیا کا بازار بنا دیا،شہریوں کے لئے پارکنگ ایریا مختص، کوریڈور اور اطراف میں پیدل آمد ورفت کو سہل بنا دیا گیا ۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے مارکیٹ سے منسلک کچی آبادی کی متبادل جگہ پر منتقلی کی ہدایت بھی کی ۔ سینئر وزیر نے لاہور میں عالمی معیار کی فش مارکیٹ کو منصوبے میں شامل کرنے کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے دو روز میں جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔’’ میٹ مارکیٹ ‘‘ میں جدید ذبح خانہ بھی قائم کر دیا گیا، معیار کو یقینی بنانے کا نیا نظام لاگو کر دیا گیا ۔ مریم اورنگزیب نے مارکیٹ سے پرندے فوری منتقل کرنے، وائلڈ لائف کے تحفظ کیلئے ایس او پیز بنانے کی ہدایت کی ۔ مریم اورنگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز نے چھ ماہ پہلے نوٹس لیا تھا، اور آج عالمی معیار کی میٹ مارکیٹ کا وعدہ پورا کر دکھایا ہے،پہلی بار عالمی معیار لاگو کیا گیا ہے، شہری اب صاف ستھرا اور حفظان صحت کے مطابق گوشت اور دیگر اشیا ء خرید سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھرپور تعاون پر دکانداروں اور ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں، دکانوں اور فروخت ہونے والی اشیا ء کی نگرانی کا بھی نظام قائم کردیا ہے، عالمی معیار کی پہلی مچھلی مارکیٹ بھی بن رہی ہے، یہی ماڈل پورے پنجاب میں لاگو کریں گے، یہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا پہلا پراجیکٹ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی سی سی ججوں پر امریکی پابندیاں نظام انصاف کے لیے نقصان دہ، وولکر ترک
-
بجلی میٹروں کا نیا نظام متعارف کرانے کا مطلب کہ عام صارفین سے ہرصورت لوٹ مار کرنی ہے
-
وفاقی حکومت نے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں 500فیصد اضافہ کردیا
-
سعودی ولی عہد کا وزیراعظم پاکستان کا خصوصی استقبال،خود گاڑی چلا کر ظہرانے میں لے کر گئے
-
چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کیلئے حکومت اور اپوزیشن کو سنجیدہ مذاکرات کرنا ہوں گے
-
مطالبہ ہے کہ بجٹ میں ایک لاکھ 25 ہزار ماہانہ تنخواہ والے ملازمین کو ٹیکس سے استشنی دی جائے
-
اداکارائیں ہدایت کاروں کی جانب سے ہراساں کرنے سے متعلق جھوٹ بولتی ہیں‘خلیل الرحمن قمر
-
بلاول بھٹو زرداری نے سی پیک کی طرح پاک بھارت اقتصادی راہداری کی تجویز دے دی
-
عید الاضحی کے روز مزید سولہ فلسطینی ہلاک، حماس
-
سکیورٹی فورسز کی ضلع کچھی میں کارروائی، فتنة الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک کردیئے
-
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان کے خصوصی ظہرانے میں بطور مہمانِ خاص شرکت،دونوں رہنماؤں کے مابین غیر رسمی گفتگو
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ضلع کچھی میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.