تائیوان،میک اپ چکھنے والی مشہور انفلوئنسر اچانک چل بسیں

جمعہ 6 جون 2025 12:51

تائی پے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)تائیوان کی معروف بیوٹی انفلوئنسر گواوا شوئی شوئی جنہیں آن لائن گواوا بیوٹی کے نام سے جانا جاتا تھا، 24 سال کی عمر میں چل بسیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق شوئی شوئی اپنی منفرد ویڈیوز اور انوکھے انداز کیلیے مشہور تھیں جس میں وہ مختلف بیوٹی پراڈکٹس کو ناصرف آزما کر دکھاتی تھیں بلکہ کئی بار انہیں چکھ کر بھی ناظرین کو حیران کر دیتی تھیں۔

(جاری ہے)

ان کے آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیماری کے باعث اچانک ان کی موت واقع ہوگئی۔ تاہم ان کی موت کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔انفلوئنسر کے اہلِ خانہ نے سوشل میڈیا پر وضاحت کی کہ افواہوں کے برعکس ان کی موت کا تعلق میک اپ مصنوعات کھانے سے نہیں ۔پوسٹ میں لکھا گیا کہ شکریہ ان تمام لوگوں کا جنہوں نے ان سے محبت کی، پیغامات چھوڑے اور ان کے ساتھ ہنسے، وہ آپ سب کی محبت کو دل سے سراہتی تھیں۔