Live Updates

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تیاری، بجٹ میں ریلیف پیکیج متوقع

بجٹ 2025-26 میں آئندہ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز

جمعہ 6 جون 2025 18:59

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تیاری، بجٹ میں ریلیف پیکیج ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2025ء)سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تیاری جاری ہے جب کہ بجٹ 2025-26 میں سرکاری ملازمین کیلئے حکومت کی جانب سے ریلیف پیکیج دیا جانا متوقع ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کیلئے 30 فیصد ڈسپیئرٹی الاؤنس کی تجویز ہے، اس کے علاوہ گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کیلئے 15 فیصد تنخواہوں میں اضافے کی تجویز ہے۔ذرائع نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے، 2022 کے ایڈہاک الاو?نس کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی بھی تجویز زیر غور ہے۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :