Live Updates

مولانا فضل الرحمن آبائی گائوں میں عید الاضحی منائیں گے

جمعہ 6 جون 2025 21:39

مولانا فضل الرحمن آبائی گائوں میں عید الاضحی منائیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان آبائی گاؤں عبدالخیل ڈی آئی خان میں عیدالاضحٰی منائیں گے۔ترجمان جے یو آئی کے مطابق مرکزی سیکٹری جنرل جے یو آئی مولانا عبدالغفور حیدری قلات میں عید منائیں گے۔اسلم غوری نے بتایاکہ سابق وزیر اعلیٰ کے پی اکرم خان درانی بنوں ،مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری کراچی میں عید منائیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا امجد خان لاہور ،مولانا عبدالقیوم ہالیجوی ، مولانا سعود افضل ھالیجوی سکھر میں عید منائیں گے۔ترجمان جے یو آئی نے کہاکہ ملک سکندر ایڈووکیٹ کوئٹہ،مولانا خواجہ خلیل احمد میانوالی میں عید منائیں گے،مولانا فضل علی حقانی صوابی ،مولانا غلام قادر حب چوکی میں عید منائیں گے،مولانا صلاح الدین ایوبی چمن اور عبدالرزاق عابد لاکھو قمبر شہداد کوٹ میں عید الاضحٰی منائیں گے۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات