Live Updates

میٹ مرچنٹس کی جانب سے بقر عید پر جانور کٹائی کی ریٹ لسٹ جاری

جمعہ 6 جون 2025 21:48

میٹ مرچنٹس کی جانب سے بقر عید پر جانور کٹائی کی ریٹ لسٹ جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے بقر عید پر جانور کٹائی کی ریٹ لسٹ جاری کر دی۔میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کی فہرست کے مطابق 3 من تک بچھیا کی کٹائی کا ریٹ 20 ہزار روپے، اونٹ کٹائی کا ریٹ 70 ہزار روپے، بکرا کٹائی کا اجرت 10 ہزار روپے سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

میٹ مرچنٹس کے مطابق وزنی جانوروں کی کٹائی کی اجرت مقامی قصاب طیکریں گے۔اس حوالے سے چیئرمین کنزیومر رائٹس کونسل شکیل بیگ نے کہا کہ بکرا کٹائی کا ریٹ 3 ہزار سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ گائے کٹائی کا ریٹ 10 سے 15 ہزار ہونا چاہیے جبکہ اونٹ کٹائی کا ریٹ 40 ہزار سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔

Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :