محکمہ زراعت نے 20 جون تک کپاس کی بہتر نگہداشت کے لئے سفارشات جاری کر دیں

جمعہ 6 جون 2025 22:01

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) محکمہ زراعت پنجاب نے 20 جون تک کپاس کی بہتر نگہداشت کے لئے سفارشات جاری کر دیں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق اگیتی کپاس کی فصل جو کہ70 تا90 دن کے دورانیے میں فیلڈ میں موجود ہے،اس پر15 تا20 ٹینڈے و کلیاں ہیں اور اس میں بلا تعطل اضافہ کیلئے کپاس کے کاشتکار ڈیرھ بوریCAN گوارہ کھاد کا استعمال 15 تا20 دن کے وقفے سے کریں۔

علاوہ ازیں زنک، بوران اور پوٹاشیم سلفیٹ کا استعمال بھی15 دن کے وقفے سے کریں تاکہ کپاس کی فصل گرمی کے دباؤ سے محفوظ رہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ کپاس کی فصل سے اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لئے زنک سلفیٹ33 فیصدبحساب5 کلوگرام یا 21 فیصد بحساب10 کلوگرام اور بورک ایسڈ17 فیصد 2.5 کلوگرام یا بوریکس11 فیصد 3.5 کلوگرام فی ایکڑ محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی زرعی ماہریں کے مشورہ سے استعمال کریں۔

(جاری ہے)

زنک اور بوران سپرے کرنے کی صورت میں اس کے تین سپرے بوائی کے بالترتیب45،60 اور90 دن بعد کریں۔سپرے کا محلول بنانے کیلئے بورک ایسڈ(17 فیصد)300گرام،زنک سلفیٹ(33 فیصد)250 گرام اور کپڑے دھونے والا سرف50 گرام100 لٹر پانی میں حل کریں۔سپرے صبح یا شام کے وقت اوپر والے پتّوں پر کریں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے متنبہ کیا کہ کاشتکار دوپہر کے وقت سپرے سے اجتناب کریں کیونکہ اس سے پتوں کے جھلساؤ کا خطرہ موجود ہوتا ہے۔مزید براں، کپاس کے کاشتکار 30 دن کی کاشتہ فصل کی چھدرائی کا عمل مکمل کریں۔ٹرپل جین اقسام جو گلابی سنڈی کے خلاف قوتِ مدافعت رکھتی ہیں،اُن پر پھول نکلنے سے قبل ترجیحاً25 تا30 دن کی کاشتہ فصل پر گلا ئیفوسیٹ بلحاظ 1800 ملی لیٹر فی ایکڑ استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :