عید الاضحی کا دن نہ صرف تمام مسلمانوں کیلئے خوشی کا تہوار ہے ،عنایت کاسی ایڈووکیٹ

جمعہ 6 جون 2025 22:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2025ء) سابق صوبائی وزیرداخلہ عنایت کاسی ایڈووکیٹ نے اپنے پیغام میں تمام امت مسلمہ کو عید الاضحی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحی کا دن نہ صرف تمام مسلمانوں کیلئے خوشی کا تہوار ہے بلکہ یہ امت مسلمہ کیلئے بے مثال اتحاد اور یکجہتی کا مظہر بھی ہے انہوں نے کہا کہ یہ دن تمام مسلمانوں کیلئے ایثار، قربانی اور محبت و رواداری کے جذبات کی تجدید کا دن بھی ہے جو حضرت ابراہیم خلیل اللہ اور حضرت اسماعیل ذبیح اللہ کی بے مثال قربانی کی یاد دلاتا ہے اور ہمیں اس بات کا درس دیتا ہے کہ ہم بھی ہر وقت اللہ تعالی کی رضا اور خوشنودی کی خاطر اپنی جان و مال قربان کرنے کیلئے تیار رہیں۔

(جاری ہے)

عنایت کاسی ایڈووکیٹ نے کہا کہ عید الاضحی مسلمانوں کا مذہبی تہوار ہے جس کا ایک عظیم اور ایمان افروز پس منظر ہے جس سے آگاہ ہونے کی ضرورت ہے عیدا لاضحی صرف نئے کپڑے پہننے اور مال مویشی ذبح کرنے کا نام نہیں بلکہ اس عظیم تہوار کا تقاضہ یہ ہے کہ ہم سنت ابراہیمی کی ادائیگی کرتے ہوئے غریبوں، یتیموں اور مساکین کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل رکھیں اور اخوت وقربانی کا جذبہ اپنے عمل سے ثابت کرتے ہوئے معاشرے کوا من، سکون، ترقی اورخوشحالی کا گہوارہ بنانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔

متعلقہ عنوان :