وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ضلع کچھی میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

جمعہ 6 جون 2025 22:13

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ضلع کچھی میں  فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے ضلع کچھی میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا ہے۔ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتےہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں اور آلہ کاروں کے خلاف آپریشنز کامیابی سے جاری ہیں، سکیورٹی فورسز بہادری سے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا صفایا کر رہی ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے، بہادر سکیورٹی فورسز پر قوم کو فخر ہے۔\932

متعلقہ عنوان :