ڈی پی او سیالکوٹ نے عیدالاضحیٰ کی نماز جامع مسجد پولیس لائنز میں ادا کی

ہفتہ 7 جون 2025 11:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سیالکوٹ فیصل شہزاد نے عیدالاضحیٰ کی نماز جامع مسجد پولیس لائنز سیالکوٹ میں ادا کی، جہاں انہوں نے نماز کے بعد افسران و اہلکاروں سے عید ملی۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ نے عید کے دن ذاتی خوشیوں پر فرض کو ترجیح دینے والے پولیس افسران و جوانوں کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے عید کے روز ڈیوٹی سر انجام دینا درحقیقت قربانی کی بہترین عملی مثال ہے۔بعد ازاں پولیس کے ان شہداء کی یاد میں قربانی کی گئی جنہوں نے اپنے فرض کی راہ میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ڈی پی او نے اس موقع پر شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عظیم قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :