لاہور سمیت ملک بھر میں ہفتہ کو عید الاضحی مذہبی جوش وخروش سے منائی گئی

ہفتہ 7 جون 2025 14:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2025ء) لاہور سمیت ملک بھر میں ہفتہ کو عید الاضحٰی مذہبی جوش وخروش سے منائی جا رہی ہے ۔ ملک کے طول و عرض میں تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں ہفتہ کی صبح نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں ملکی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

(جاری ہے)

علما کرام نے عید کے خطبات میں حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کے فلسفے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

نماز عید کے موقع پر عید گاہوں اور مساجد میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے نماز عید کے بعد لوگوں نے سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی۔ شہروں اور قصبوں میں انتظامیہ کی جانب سے عید کے تینوں دن آلائشوں کو ٹھکانے لگانے اور صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :