ضلع ملتان میں اب تک 5 ہزار ٹن سے زائد آلائشوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا

اتوار 8 جون 2025 13:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2025ء) ملتان میں عید الاضحیٰ کے دوسرے روز آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلے میں ضلع ملتان میں اب تک 5 ہزار ٹن سے زائد آلائشوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا۔بھاری مشینری کے ذریعے آلائشوں کی فوری طور پر شہر سے لینڈ فل سائٹس پر منتقلی بھی جاری ہے ۔شہر کی مرکزی شاہراہوں،بازاروں اور گلی محلوں کو عرق گلاب سے دھونے کا عمل تیز کردیا گیا۔

ضلعی حکومت شہریوں کی سہولت کےلئے متحرک ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو کی جانب سے صفائی کے عمل کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے اتوار کے روز شہر کے مخلتف علاقوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شہر کے کونے کونے کو صاف کرنے تک صفائی آپریشن جاری رہے گا۔وسیم حامد سندھو نے بتایا کہ اس وقت 4 ہزار سے زائد عملہ صفائی فیلڈ میں عوامی خدمت کیلئے موجود ہے۔ایک ہزار سے زائد آپریشنل گاڑیاں آلائشوں کی شہر سے منتقلی میں مصروف عمل ہیں۔شہری صفائی شکایات 1139 پر درج کرا کے فوری ریلیف حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :