سیالکوٹ، عید الاضحٰی کا دوسرا روز بھی خواتین نے کچن میں گزارا

اتوار 8 جون 2025 14:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2025ء) عید الاضحٰی کا دوسرا روز بھی خواتین نے کچن میں گزارا اورگھر والوں کے لیے مختلف پکوانوں کی تیاری کا سلسلہ جاری رہا ۔ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کا کہنا ہے کہ عید سے پہلے اور جانوروں کی قربانی تک تو مرد حضرات کی مصروفیت جاری رہتی ہے لیکن اس کے بعد خواتین کا کام شروع ہو جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک گھریلو خاتون مسرت اقبال نے قومی خبر رساں ادارے ’’اے پی پی ‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عید کے دونوں روز گوشت کی تقسیم سے ہمارے کام کا آغاز ہوتا ہے اگرچہ تقسیم کا کام تو ہمارے بھائی اور دیگر مرد حضرات ہی کرتے ہیں لیکن پیکٹوں کی تیاری ہمارا ہی کام ہے ۔ اس کے بعد شدید گرمی میں ہم کچن سنبھال لیتی ہیں اور انواع و اقسام کے کھانے تیار کرتی ہیں ۔ ہمارے لیے یہ مشقت والا دن ہوتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :