چیچہ وطنی ، اقبال نگرمیں کار الٹنے سے وکیل جاں بحق، دوساتھی زخمی

اتوار 8 جون 2025 15:40

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2025ء) چیچہ وطنی کے قریب کار کے حادثہ میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثہ قصبہ اقبال نگر میں واقع فلنگ سٹیشن کے قریب پیش آیا جہاں ایک کار بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی گئی ،حادثہ کے نتیجہ میں کار میں سوار وکیل علی حسن ایڈووکیٹ جاں بحق اور انکے دو ساتھی زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :