Live Updates

فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے ہمارے شہداء قوم کا فخر اور قربانی کی عظیم مثال ہیں،ڈی پی اوسیالکوٹ

اتوار 8 جون 2025 16:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)سیالکوٹ فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے ہمارے شہداء قوم کا فخر اور قربانی کی عظیم مثال ہیں۔ عید جیسے خوشیوں بھرے دن میں ہم ان کی قربانیوں کو نہیں بھول سکتے۔ پنجاب پولیس اپنے شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہمیشہ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید کے پر مسرت موقع پر شہداء پولیس کانسٹیبل محمد اشرف اور اے ایس آئی محمد اکبر کے گھروں کے دورے کے موقع پر کیا۔

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق اپنے اس دورے کے دوران انہوں نے شہداء کی فیملیز سے ملاقات کی اور بچوں کے سروں پر دستِ شفقت رکھا۔ ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا تھا کہ ہمارے شہداء قوم کا فخر اور قربانی کی عظیم مثال ہیں۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :