Live Updates

سیالکوٹ میں دفعہ 144 کا نفاذ

اتوار 8 جون 2025 16:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2025ء) ضلع سیالکوٹ میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ریسکیو 1122 سیالکوٹ کے مطابق گرمی کی شدت کے باعث عوام الناس خصوصا ًنوجوان نہانے کی غرض سے نہروں اور دریاوں کا رخ کرتے ہیں اور گہرے پانی میں جانے کے باعث ڈوب کر جانبجق ہو جاتے ہیں۔

عید کے ایام اور تعطیلات کے دوران ایسے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے کہ لوگ زیادہ تعداد میں نہروں اور دریاوں کا رخ کرتے ہیں۔ سیکٹری ایمرجنسی سروسز کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے مختلف اہم تفریح گاہوں اور نہروں پر موبائل پوسٹ قائم کر دی ہیں جو کہ نہ صرف نہر میں نہانے سے لوگوں کو منع کر رہے ہیں بلکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر بروقت امدادی کاروائیوں کے لیے بھی تیار ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ دریائوں اور نہروں میں نہانے سے گریز کریں۔ ضلع بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ بھی کر دیا گیا ہے، خلاف ورزی کرنے والے کہ خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں بروقت ریسکیو کو ہیلپ لائن 1122 پہ کال کریں۔ ریسکیو1122 ہر دم تیار ہے۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :