چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کا پشاورشہرکا دورہ ، صفائی صورتحال کا جائزہ لیا

اتوار 8 جون 2025 19:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2025ء) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے پشاورشہرکے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،چیف ایگزیکٹوآفیسرڈبلیوایس ایس پی یاسرعلی خان ان کے ہمراہ تھے، چیف سیکرٹری نے یونیورسٹی روڈ، کینال روڈ، اولڈ باڑہ روڈ، کوہاٹی، بیرون یکہ توت، وزیر باغ اور لاہوری سمیت مختلف مقامات پرجاری عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن کا جائزہ لیا اورمجموعی کارکردگی پراطمینان کا اظہار کیا، چیف سیکرٹری نے ڈبلیو ایس ایس پی حکام کو ہدایت کی کہ عید کے تینوں دن ہمہ وقت صفائی یقینی بنائی جائے اورآپریشن کی مسلسل نگرانی کرتے ہوئے عملے کو دن رات الرٹ رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :