گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کندی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں اسٹیٹ بینک کے نو تعینات چیف وقار علی سےملاقات

منگل 2 ستمبر 2025 19:47

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کندی کی  ڈیرہ اسماعیل خان میں اسٹیٹ بینک ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کندی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں اسٹیٹ بینک کے نئے تعینات ہونے والے چیف، وقار علی سے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔گورنر ہاؤس پشاور تر جمان کے مطابق ملاقات کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان میں اسٹیٹ بینک کی مجموعی کارکردگی، عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات اور دیگر اہم انتظامی و مالیاتی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بینکنگ کے شعبے کا براہِ راست تعلق عوامی فلاح اور معاشی ترقی سے ہے، لہٰذا عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے جدید اور آسان بینکاری نظام کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پسماندہ اور دور دراز علاقوں کے عوام کو بھی مساوی مالی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا اسٹیٹ بینک کی اولین ترجیح ہونی چاہیے تاکہ خطے میں کاروباری مواقع بڑھیں اور عام آدمی کو سہولت میسر آئے۔اسٹیٹ بینک چیف وقار علی نے گورنر کو یقین دہانی کرائی کہ ادارہ اپنی خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گا اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت جنوبی اضلاع میں عوامی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرے گا۔