ساہیوال، اسلحہ نمائش کی ویڈیو سو شل میڈیا پر وائر ل ،تاجر کا بیٹا گرفتار، مقدمہ درج

منگل 2 ستمبر 2025 18:54

ساہیوال، اسلحہ نمائش کی ویڈیو سو شل میڈیا پر وائر ل ،تاجر کا بیٹا گرفتار، ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء) پولیس فرید ٹاؤن نے چک85 چھ آر چوک میں اسلحہ کی نمائش کر کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر کے شوخیاں مارنے والے مقامی تاجر شہزاد خان کے بیٹے بلاج خان پٹھان کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 اور ناجائز گولیاں بھی بر آمد کر لیں ملزم نے آج صبح ساڑھے آٹھ بجے اسلحہ لہراتے ہوئے چوک میں ویڈیو بنائی اور پھر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی جس پر ڈی پی او نے نوٹس لے لیا ۔ڈی پی او کے حکم پر پولیس فرید ٹاؤن حرکت میں آگئی اور ملزم بلاج میر خان پٹھان کو گرفتار کر کے اور اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ 11 (B) ،آرمز آرڈیننس اور 13(2) ّآرمزآرڈینس درج کر کے حوالات میں بند کر دیا۔