Live Updates

لاڑکانہ،صفائی اور حفظان صحت کے امور کی نگرانی، عوام کو سہولیات کے لیے اسپیشل ٹاسک ٹیمیں تشکیل

اتوار 8 جون 2025 23:40

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2025ء) سندھ فوڈ اتھارٹی نے عیدالاضحیٰ 2025 کے موقع پر صوبے بھر میں خوراک کی حفاظت، صفائی اور حفظان صحت کے امور کی نگرانی، شکایات کے فوری ازالے اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے اسپیشل ٹاسک ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔یہ ٹیمیں مختلف ڈویژنز اور اضلاع میں تعینات کی گئی ہیں، جن میں فوکل پرسنز، فوڈ سیفٹی آفیسرز، اسسٹنٹس، جونئیر کلرکس اور دیگر عملہ شامل ہے۔

(جاری ہے)

تمام ٹیموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ عوام کی شکایات وصول کریں، جانچ پڑتال کریں اور بروقت کارروائی عمل میں لائیں تاکہ خوراک کی حفاظت اور صفائی کے تمام اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔شہری اپنی شکایات درج ذیل واٹس ایپ نمبر پر بھیج سکتے ہیں۔ 0330-0116553ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آصف جان صدیقی کی جانب سے تمام فوکل پرسنز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ سے قریبی رابطہ رکھیں اور عید کے دنوں میں سندھ فوڈ اتھارٹی کے تمام عملے کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :