
خیبرپختونخواہ اپنے پاوں پر کھڑا ہوگیا، وفاقی حکومت ہم سے امداد مانگ رہی ہے، علی امین گنڈا پورکا دعویٰ
صوبے کے ریونیو سے وفاق کو بھی قرضہ دے سکتے ہیں، صوبہ اس وقت اس پوزیشن میں ہے کہ وہ دیگر کو امداد فراہم کر سکتا ہے، خیبرپختونخوا ہ ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے
فیصل علوی
پیر 9 جون 2025
10:27

(جاری ہے)
وفاقی حکومت نے افغانستان کیساتھ مذاکرات شروع کر دیے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ صوبے کے جرگہ ممبران کو بھی اس میں شامل کیا جائے۔
افغانستان کا مسئلہ طاقت سے نہیں بلکہ مذاکرات کے ذریعے حل ہونا چاہیئے۔ خطے میں پائیدار امن کیلئے تمام فریقین کو سنجیدگی کے ساتھ بات چیت کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔یاد رہے کہ اس سے قبل مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا ہ حکومت مزمل اسلم نے کہا تھا کہ آئندہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نافذ کرنے کا ارادہ نہیں تھا۔حکومت کا فوکس ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور موثر عملدرآمد پر ہوگا تاکہ مالیاتی خودکفالت کی طرف بڑھا جا سکے۔بجٹ میں صرف ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے اور بہتر عمل درآمد پر توجہ دی جائے گی۔صوبے میں ٹیکس محصولات کے حوالے سے اپنے بیان میں مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کی 11 ماہ کی ٹیکس آمدن میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد اضافہ ہوا تھا اسی طرح ہماری نان ٹیکس آمدن میں بھی 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا تھا۔خیبرپختونخوا ہ کے ٹیکس دہندگان کی تشویش کو بھی کم اور واضح کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا تھاکہ ہم آئندہ سال کیلئے بھی اپنے لئے 40 فیصد کا ٹیکس ہدف مقرر کر رہے ہیں۔ خیبرپختونخوا ہ میں کوئی نیا ٹیکس نافذ کرنے کا ارادہ نہیں تھا۔قبل ازیں بھی خیبرپختونخواہ کے مشیر اطلاعات برائے خزانہ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ نیا وفاقی بجٹ آئے گا تو آئی ایم ایف کی نئی شرائط بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ڈسکس کریں گے،اگلے بجٹ کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت بہت ضروری تھا۔ بانی پی ٹی آئی بجٹ کے حوالے سے ہمیں مزید گائیڈنس دیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیرخزانہ خیبرپختونخواہ کاکہنا تھا کہ ضم اضلاع کے پیسے وقت پر نہ دئیے گئے تو ہمارا سرپلس بجٹ متاثر ہوسکتا تھا۔صوبے کے مالی بجٹ کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے کئی امور پر تبادلہ خیال ضروری تھا۔
مزید اہم خبریں
-
اگر آپ سمجھتے ہیں ہم ٹوٹ جائیں گے یہ آپ کی غلط فہمی ہے.عمران خان کا آرمی چیف کے نام پیغام
-
اقوام متحدہ: 2026 کے مجوزہ بجٹ میں اصلاحات اور 500 ملین ڈالر کٹوتیاں
-
اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کُشی کا مرتکب، تحقیقاتی کمیشن
-
قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی، وولکر ترک
-
غزہ: بھوکے اور پیاسے لوگوں کو اسرائیلی بمباری اور جبری انخلاء کا سامنا
-
عالمی تنازعات میں اموات کا بڑا سبب کلسٹر بم، یو این رپورٹ
-
یو این چیف کا عالمی مسائل کے حل میں سنجیدگی اختیار کرنے پر زور
-
اوزون تہہ کی رفوگری سائنس اور کثیر الفریقی عزم کی کامیابی، گوتیرش
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے، کنگ خالد ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال
-
پاکستان میں 6 ہزارسے زیادہ ادویاتی پودے پائے جاتے ہیں، ماہرین
-
وزیر تجارت جام کمال خان کی ایرانی اول نائب صدر سے ملاقات، پاک ایران تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
-
حکومت صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے،سید مصطفی کمال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.