فیصل آباد بائی پاس، ملت روڈ پر رکشہ الٹنے سے ایک عورت جاں بحق، چار افراد زخمی

پیر 9 جون 2025 10:55

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)فیصل آباد:دھنولہ بائی پاس، ملت روڈ پر رکشہ الٹنے سے ایک عورت جاں بحق، چار افراد زخمی۔ ہو گئے ایک فیملی فیصل آباد سے چنیوٹ جا رہی تھی راستہ میں ایکسل ٹوٹنے کی وجہ سے چنگچی رکشہ بے قابو ہو کر قریبی کھیت میں جا گرا۔

(جاری ہے)

ایک خاتون موقع پر جاں بحق ہو گء جبکہ دو معمولی زخمی مسافروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور دو شدید زخمیوں کو الائیڈ ہسپتال منتقل کیا۔

نعش کو ضروری کاروائی کے بعد موقع پر موجود لواحقین کے حوالے کر دیاسبھی افراد ڈھڈی والا جڑانوالہ روڈ فیصل آباد کے رہائشی ہیں شعیب ولد ایم اکبر عمر 38 سال رومیزہ دختر صدام عمر 8سال. انایا دختر جاوید عمر 7سال. ایم احمد ولد خان محمد عمر 60 سال زخمیوں میں شامل ہیں اور مرنے والوں میں نور بی بی زوجہ ایم احمد عمر 50 سال شامل ہے

متعلقہ عنوان :