لندن سے کشتی پر حج کے لیے آنے والوں کی مناسک حج ادا کرتے ہوئے خوشی دوبالا ہوگئی

پیر 9 جون 2025 11:15

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)برطانوی ملاح سفر حج مکمل کرتے ہوئے مئی کے اواخر میں جدہ پہنچے تو ان کا سعودی حکام نے خیر مقدم کیا اور تعریف کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان بحری راستے سے سفر حج کرنے والوں میں سے اس سے قبل کسی کا بھی بحری سفر کا کوئی تجربہ نہیں تھا۔

(جاری ہے)

اس لیے انسٹھ دنوں تک سمندری لہروں کے ساتھ رہنا اور پانی میں اپنا راستہ بناتے ہوئے آگے بڑھتے چلے جانا ایک غیر معمولی تجربہ تھا۔

یہ مہم جوئی بھی جو چھ عازمین حج کے گروپ نے کی تھی۔ ان چھ عازمین حج کی عمریں 27 سال سی47 سال کے درمیان تھیں۔بحری سفر ممکن بنانے والے عملے کے ایک رکن ایاز خان نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا 'بحری راستے سے حج پر جانے کا فیصلہ ایک چیلنج تھا ۔ لیکن مقصد یہ تھا کہ حج کے روحانی پہلو کو پایا جائے۔ اس لیے سب خوب رہا۔

متعلقہ عنوان :