ام القری یونیورسٹی عازمین حج کے لیے آگاہی و تربیت کا مرکز بن گئی

پیر 9 جون 2025 11:15

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)جب مکہ میں لاکھوں عازمین فریضہ حج ادا کرنے کی سعادت حاصل کر رہے تھے تو ان کے لیے اپنی تحقیقی و تعلیمی سرگرمیوں کو بروئے کار لا رہی تھی۔ یہ تجربہ عازمین حج کے لیے غیر معمولی رہا۔عرب ٹی وی کے مطابق رواں سال حج 2025 کے دوران بھی یونیورسٹی نے لائسنسنگ اور اہلیت کے پروگرام برائے حجاج پیش کیے۔

یہ پروگرام 20 ورکر ماڈیولز اور 15 زبانوں میں دستیاب تھے۔

(جاری ہے)

یوں حجاج کرام کو 50 پیکجز کے ذریعے تین لاکھ سے زیادہ تربیتی مواقع فراہم کیے گئے۔ دیگر اقدامات میں رفید الحرمین پروگرام بھی شامل رہا۔ اس کے تحت ایک لاکھ سے زائد تربیتی سلاٹ پیش کیں اور 30 تنظیموں کے ذریعے تین ہزار سے بھی زیادہ شرکا کو اپنے تربیتی پروگراموں میں شامل کیا۔علاوہ ازیں حجاج کرام کو نقل و حرکت میں مدد دینے کے لیے 3500 گائیڈز کی تربیت کا اہتمام کیا۔ام القری نے حج سیزن کے دوران جمعہ کے خطبات اور یوم عرفات کی تقاریر کا 20 سے زیادہ زبانوں میں ترجمہ کرنے سہولت فراہم کی۔ جس سے چھ سو ملین مسلمانوں تک یہ خطبات پہنچنے کا امکان پیدا ہوا۔

متعلقہ عنوان :