امریکی قرضے 370 کھرب ڈالر سے تجاوز کرگئے

بدھ 13 اگست 2025 20:37

امریکی قرضے 370 کھرب ڈالر سے تجاوز کرگئے
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)امریکی حکومت کے قرصوں کا حجم پہلی بار 370 کھرب ڈالر سے تجاوز کر گیا ۔میڈیاررپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کا قرض اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ 370 کھرب ڈالر کی حد عبور کر گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری اعداد و شمار کے مطابق 11 اگست تک مجموعی سرکاری واجب الادا قرض 370 کھرب 4 ارب 81 کروڑ 76 لاکھ 25 ہزار 842 ڈالر تک پہنچ گیا۔محکمہ خزانہ کے مطابق گزشتہ سال نومبر میں امریکی سرکاری قرض 36 کھرب ڈالر سے تجاوز کر گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :