سفارتخانہ پاکستان سٹاک ہوم میں ’یوم استحصال کشمیر‘ کی مناسبت سے تقریب

بدھ 13 اگست 2025 17:54

سفارتخانہ پاکستان سٹاک ہوم میں ’یوم استحصال کشمیر‘ کی مناسبت سے تقریب
سٹاک ہوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست 2025ء) سفارت خانہ پاکستان سٹاک ہوم میں 5 اگست یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے تقریب منعقد کی گئی۔ ‏‎سفیر پاکستان برائے سویڈن و فن لینڈ بلال حئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری قوم مسلسل بھارتی جارحیت اور ظلم وستم کا شکار ہو رہی ہے اب عالمی برادری کا فرض بنتا ہے کہ وہ مسلہ کشمیر کو فوری طور پر حل کروائے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو استصواب رائے کا حق دلوائے۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن سیدہ وردہ بی بی کی جانب سے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور ہیڈ آف ٹریڈ احسن ریاض چوہدری نے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے پیغامات پڑھ کر سنائے ۔ جبکہ تقریب کے آغاز میں تمام شرکا کی جانب سے مظلوم کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کھڑے ہو کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔اس موقع پر پاکستانی سفارتخانہ اور سویڈن میں مقیم پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے کشمیر کاز کی حمایت کا اعادہ کیا، اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھانے پر پاکستان کی قیادت کو سراہا۔