سائیکو پیتھو اپنے شہر کو جلا دیتا ہے، امریکی وزیر دفاغ کی گورنر کیلیفورنیا پر تنقید

اگر لاس اینجلس میں تشدد جاری رہا تو میرینز کو متحرک کیا جائے گا، پیٹ ہیگستھ کا انتباہ

پیر 9 جون 2025 11:15

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کیلیفورنیا کے گورنر پیٹ ہیگستھ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سائیکو پیتھ وہ ہوتا ہے جو اپنے شہر کو جلانے دیتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ بات شہر میں کچھ تارکین وطن اور سکیورٹی فورسز کے درمیان ہونے والے تشدد اور مظاہروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔ ہیگستھ نے مزید کہا کہ ہم پرامن احتجاج کی حمایت کرتے ہیں لیکن وفاقی فورسز پر حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔